فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ،بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:آصف علی زرداری

 دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں:شہباز شریف
3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی، فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم
فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں،بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، قوم کا غیر متزلزل عزم اور سیکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش ہے:صدر مملکت
 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فتنتہ الھندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نیپنجگور بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہو ئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کا غیر متزلزل عزم اور سیکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش قراردیا۔ صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں،بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے اس آپریشن میں فتنتہ الھندوستان سے وابستہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے ویڑن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔