لاش کی شناخت نہیں ہو سکی،پو لیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)نامعلوم ملزموں نے خاتون کا گلاکاٹ کر لاش نہر ایل بی ڈی سی میں پھینک دی ، شریف کالونی کے قریب نہر ایل بی ڈی سی سے نامعلوم خاتون کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ریسکیو 1122نے نہر سے نکال کر غلہ منڈی پولیس کے حوالے کر دی۔ خاتون کی نعش کا گلاکٹاہوا تھا۔ نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی تھی،لاش کی شناخت نہیں ہو سکی،پو لیس تھانہ غلہ منڈی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔