پتوکی (خصوصی رپورٹ )پتوکی میں 3 بچوں کی ماں نے آشنا کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا اور لاش نہر میں پھینک دی، ملزم رضوان مقتول کے ہاں ملازم تھا، اس نے مالک کی بیوی سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے۔ بیوی نے آشنا رضوان کیساتھ ملکر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار کر لاش پتوکی میں واقع نہر میں بہادی۔ پولیس نے تفتیش کے دوران دونوں کو گرفتار کرلیا۔