پرانی رنجش کی وجہ سے سلیم کو مارا، منیب اور منیر کو گرفتار کرلیا :پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے میں نہر سے ملنے والی لاش کی اہم پیش رفت سامنے آئی 18سالہ نوجوان کو دوستوں نے نہر میں پھینک کر قتل کیا ذرائع کے مطابق دوستوں نے پرانی رنجش کی وجہ سے سلیم کو قتل کیاپولیس نے مقتول کے 2 دوستوں کو گرفتار کر لیاشاد باغ پولیس نے مقتول کے دوستوں منیب اور زبیر کو گرفتار کیاگزشتہ روز مقتول کی والدہ نے بیٹے کے گھر نہ لوٹنے کی درخواست دی درخواست موصول ہوتے ہی مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی گئی۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہیکہ دوران تفتیش ملزمان نے سلیم کو نہر میں پھینکنے کا اقرار کیا،شاد باغ پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ مقتول کی لاش نہر سے نکالی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی