پاکپتن:حاملہ بیوی کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی

 آئس نشہ کے عادی احمد کو ایک بچے کی ماں مقدس کے کردار پر شک تھا 
پاکپتن (خصوصی رپورٹ) بدچلنی کے شبہ پر نشہ کے عادی خاوند نے حاملہ بیوی کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی، لاش بر آمد کر لی گئی، تھانہ سٹی پولیس نے مقتولہ کے اغوا کامقدمہ 5 روز قبل درج کر رکھا تھا۔تھانہ فرید نگر کے علاقہ شاہد نگر کی رہائشی 25 سالہ مقدس بی بی کے خاوند محمد احمد جو کہ آئس نشے کا عادی ہے ، نے رات کی تاریکی میں اسے قتل کرکے لاش جمال چوک پل کے قریب نہر میں بہا دی،ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے لاش نہر سے بر آمد کرلی، احمد نے بیوی کو نہر میں دھکا دے کر قتل کیا، شوہر کو بیوی کیکردارپرشک تھا، مقتولہ 1 بیٹے کی ماں اور 9 ماہ کی حاملہ تھی۔ تھانہ سٹی پولیس نے سیف سٹیکیمروں کی مدد سے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔