گھریلو جھگڑے پر بیوی کا گلاکاٹ دیا

 جھگڑے پرمختار نے طیش میں آ کر چھری سے 48 سالہ عذرا کا گلہ کاٹ دیا موقع پر ہی دم توڑ گئی 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے ایڈن ویلیو ہومز میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ہوگئی ترجمان ایدھی کے مطابق چوہنگ کے علاقے ایڈن ویلیو ہومز میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے طیش میں آ کر بیوی کا گلا کاٹ دیاملزم مختار نے چھری کے وار سے اپنی 48 سالہ بیوی عذرا کو شدید زخمی کیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاپولیس کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔