4 کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہئیر پولیس نے منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر ڈیلر گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے دوران چیکنگ فرحان کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔