کراچی: پولیو ویکسینیشن سے انکار پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاریاں

کراچی: پولیو ویکسینیشن سے انکار پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاریاں

کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔گزشتہ روز گلشنِ اقبال میں پولیو ٹیم کے قطرے پلانے سے انکار پر اہلخانہ سے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران پولیس کانسٹیبل کا یونیفارم بھی پھٹ گیا تھا۔