کراچی میں مختلف واقعات، ٹریفک حادثات اور پولیس مقابلے، زخمی و گرفتاریاں

کراچی میں مختلف واقعات، ٹریفک حادثات اور پولیس مقابلے، زخمی و گرفتاریاں

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے الگ الگ واقعات میں ٹریفک حادثات، پولیس مقابلوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں رپورٹ ہوئیں۔

ٹاور کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔کلفٹن بلاک 4 میں ایک فلیٹ سے 42 سالہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔عزیز آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ گلشن اقبال کے علاقے عزیز بھٹی پارک کے قریب بھی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔

شریف آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ اسی طرح نادرن بائی پاس پر منشیات فروشوں سے مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تاہم اس کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق تمام واقعات کی الگ الگ تفتیش جاری ہے جبکہ شہر میں جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔