پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی اور متعدد کارکن گرفتار

پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی اور متعدد کارکن گرفتار

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں رہنماؤں کو پل چھٹہ کے قریب دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ، ملتان میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔