کولکتہ: بھارتی ساحلی شہر ہلدیا میں واقع آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے باعث ریفائنری میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، جبکہ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری کارروائی شروع کر دی۔رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔آئل ریفائنری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش کے دوران آگ بھڑکی، تاہم واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔