اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج سے قبل 200 کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج سے قبل 200 کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج سے پہلے پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں۔

 ان کارروائیوں میں تقریباً 200 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، گرفتار شدگان میں مرد اور خواتین شامل ہیں، اور ان کے قبضے سے مبینہ طور پر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ احتجاج کے دوران شرپسندی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ گرفتاریوں کے دوران شورٹی بانڈز لیے گئے اور بیان حلفی بھی طلب کیے گئے، جن میں یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ کارکن امن و امان خراب نہیں کریں گے​-مزید یہ کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ان چھاپوں کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ احتجاج کے انتظامات اور پارٹی حکمت عملی پر مزید بیانات بھی متوقع ہیں۔