امریکی فوج نے طیارہ کنٹریکٹ میں لیا تھا جو انٹیلی جینس او سرویلینس سپورٹ کے لیے مصروف تھے
منیلا(آئی این پی) فلپائن میں امریکی فوج کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں امریکی فوج کا ایک اہلکار اور تین ڈیفنس کنٹریکٹرز ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ امریکا کی فوج کا ایک حاضر سروس اہلکار اور تین ڈیفنس کنٹریکٹر فلپائن میں ان کا طیارہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے طیارہ کنٹریکٹ میں لیا تھا جو انٹیلی جینس او سرویلینس سپورٹ کے لیے مصروف تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوج نے واضح نہیں کیا کہ حادثے کی وجہ کیا تھا اور یہ طیارہ کس ٹائپ کا تھا۔فلپائن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی طیارے کے حادثے کی تصدیق کی اور بتایا کہ امریکی فوجی طیارہ میگوئینڈینا ڈیل سر صوبے میں گر کر تباہ ہوا۔