تھائی لینڈ میں پولیس کا طیارہ گرکر تباہ:6افراد ہلاک

 پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا
 بنکاک( آئی این پی ) تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6افراد ہلاک ہو گئے۔ عا لمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں ایک پائلٹ اور 5پولیس اہلکار سوار تھے۔