امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، ایک شخص ہلاک

 ٹیکساس(آئی این پی )امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ،ایک شخص ہلاک ہوگیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ٹیکساس کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ہائی وے پر گرکر تباہ ہوا،نجی طیارے میں 6افراد سوار تھے،حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔اس  سے قبل  مریکی ریاست میسوری میں طیارہ حادثے میں 12 افرادہلاک ہوئے تھے،بٹلر،میسوری میں ہوائی اڈے کے قریب ایک ہوائی جہاز کیحادثے کے بارے میں اس میں سوارتمام 12 افراد ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں11 اسکائی ڈائیورز اور پائلٹ شامل ہیں۔  امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق پائلٹ  نے کامیابی سے ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی تاہم پائلٹ کو معمولی زخم آئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،امریکی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔