امریکہ میں ایک اور طیارہ گرکر تباہ،2افراد ہلاک،خاتون زخمی

واشنگٹن (آئی ا ین پی )امریکی ریاست میساچوسٹس میں مین ہائی وے پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،جس کے باعث 2افراد ہلاک جبکہ راہ گیر خاتون زخمی ہو گئی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق میساچوسٹس پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز  علی الصبح میساچوسٹس میں ایک ہائی وے کے ساتھ ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس کے بعد بڑی شاہراہ کو مجبورا بند کرنا پڑا۔  چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے اور آگ لگنے کے  باعث دو افراد ہلاک ہو گئے،جبکہ ہائی وے پر کار میں جانے والی خاتون حادثہ میں زخمی ہو گئی۔   گاڑیوں اور کاروں میں گزرنے والے لوگوں کی طرف سے لی گئی ویڈیوز میں، بکھرے اور بھڑکتے ہوئے ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے، انٹراسٹیٹ 195 طیارے سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے