آسٹریلیا : چھوٹا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ،3 افراد ہلاک

حادثے میں پائلٹ اوردوسیاح ہلاک ہوگئے،چار سیاحوں کو بچالیا گیا، ریسکیو حکام
 پرتھ(آئی این پی )آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے قریب سیاحوں کا چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں پائلٹ سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے، 4 کو بچالیا گیا۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے قریب سیاحوں کو لے کر جانے والا چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ساحل کے قریب سمندر میں گرکر تباہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں پائلٹ اور 2سیاح ہلاک ہوگئے، 4کو زندہ بچالیا گیا، ہلاک سیاحوں کا تعلق سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک سے ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔