پنجاب اسمبلی میں پہلی سی پی اے کانفرنس کا انعقاد، 20 اسمبلیوں کے نمائندگان کی شرکت

لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب اسمبلی میں ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی پہلی کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن  (سی پی اے)کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندے شریک ہیں، شرکا میں 13 سپیکرز، 4 ڈپٹی سپیکرز اور ایک چیئرمین شامل ہیں،