صوبائی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے رہے :بیرسٹرگوہر

قائمہ کمیٹی کے 25ارکان استعفیٰ دے چکے ہیں،باقی کل تک جمع کروا دینگے 
ہمیں جلسے کرنے اور ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاتی:چیئرمین پی ٹی آئی
لاہور(خصوصی رپورٹ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سینیٹ اورخیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے رہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دئیے ہیں،صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا،ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، 91 نشستوں میں بھی کئی ارکان نااہل کرکے 76 تک محدود کردیا گیا، ہمیں جلسے کرنے اور ریلی نکالنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔ قائمہ کمیٹیوں سے 25 ارکان مستعفی ہوچکے ، باقی پیر تک استعفیٰ جمع کرادیں گے۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینیکے فیصلے مشکل ہوتے ہیں، مذاکرات کے حامی ہیں لیکن انہوں نے دروازے بند کئے ہیں۔