مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن کے بعدارکان کاحلف ضروری ہے الیکشن کمیشن کا اسمبلیوں کے سیکرٹریوں کو خط

مخصوص نشستوںپر حلف لینے کیلئے جلد  انتظامات کرنے کیلئے آگاہ کیا جائے تاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں پر زیر التوا سینیٹ الیکشن کرائے جاسکیں
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت خیبر پختونخوا،پنجاب اور سندھ اسمبلی کے سیکرٹریز کو سینیٹ الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے خطوط لکھ دئیے۔جمعہ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت پنجاب خیبر پختونخوا اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں کے سیکریٹریز کو  خطوط لکھے گئے جس میں کہا گیا مخصوص نشستوں پر ارکان کے نوٹیفکیشن کے بعد آئین کے آرٹیکل 65 کے مطابق ان کا حلف لیناضروری ہے الیکشن کمیشن نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھی خط لکھا ہے  مخصوص نشستوںپر حلف لینے کے لیے جلد از جلد انتظامات کرنے کے لیے آگاہ کیا جائے تاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں پر زیر التوا سینیٹ الیکشن کروائے جاسکیں۔