اسلام آباد(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے تحویل میں لے لیا گیا، فیصل چودھری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔ فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پرگرفتار کیا گیا۔بعدازاں فیصل چودھری کو رہا کردیاگیا