بانی ،بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلتی آرہی ہے:فیصل چودھری
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی کی 5ماہ بعد بچوں کیساتھ ٹیلی فون پر بات کرا دی گئی، بات پیر کو کرائی گئی ،یہ بات وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ فیصل چودھری نے کہا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلتی آرہی ہے،توشہ خانہ ٹو میں ٹرائل فوری طور پر روکا جائے ،بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ہے ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل میں کبھی بھی ساڑھے11 بجے سے پہلے ٹرائل شروع نہیں ہوتا ،بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ صبح نو بجے میسج آیا کہ جج صاحب آئے ہوئے ہیں ،جس پر انہوں نے پوچھا کہ کیا میرے وکیل آئے ہیں جواب ملا نہیں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب میرے وکلا آئیں گے تو مجھے پیغام دیجیے گا میںآ جاوں گا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں اچانک پتہ چلا کہ وہ جج صاحب اٹھ کے چلے گئے۔جج صاحب کی جانب سے یہ کہنا کہ فلاں پیش نہیں ہوا اور میں اڑھائی گھنٹے انتظار کرتا رہا یہ بات درست نہیں۔190 ملین پاونڈ ریفرنس کا میرٹ پر کوئی تعلق نہیں ہے،نواز شریف سے سوال پوچھیں گے کہ ان کے بیٹے نے نو ارب کی پراپرٹی 18 ارب روپے میں کیوں بیچی۔