علی پور: طالبہ حاملہ، پرنسپل اور 3 دیگر افراد کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

علی پور: طالبہ حاملہ، پرنسپل اور 3 دیگر افراد کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کے واقعہ نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

 پولیس کے مطابق، متاثرہ طالبہ نے بیان دیا ہے کہ اسکول کے پرنسپل نے تین ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور مختلف اوقات میں یہ عمل جاری رہا۔ طالبہ حال ہی میں تین ماہ کی حاملہ پائی گئی ہے۔پولیس نے متاثرہ طالبہ کے بیان کے بعد، اسکول کے مالک، پرنسپل اور دیگر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے میں زیادتی کے الزام کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔