راولپنڈی کے مقامی اسپتال کی ایک نرس کے ساتھ گینگ ریپ اور اس کی ویڈیو بنانے کے معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ فروری کے آخر میں پیش آیا، اور مقدمہ تھانہ دھمیال میں متاثرہ نرس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، نرس دعا کے لیے پینگلر دربار گئی تھی۔ اس دوران دو مسلح افراد وہاں پہنچے اور اسے پہاڑی کی طرف لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بنائی، جس کا مقصد دھمکی دینا اور وائرل کرنا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان کی شناخت عاقب گل اور عاشق کے نام سے ہوئی ہے۔ عاقب گل نے دو ہفتے قبل بھی متاثرہ خاتون کو فون کر کے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس اب ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔