جھنگ: صوبۂ پنجاب کے شہر جھنگ میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے دو شہریوں کے خلاف جھوٹا جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا۔
خاتون نے تھانہ کوتوالی میں دعویٰ کیا کہ دو افراد نے اس پر اسلحے کے زور پر حملہ کیا، لیکن ابتدائی تفتیش کے دوران یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔ مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے اپنا نام بھی تبدیل کر کے مقدمہ درج کروایا تھا۔ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے کہا کہ گرفتار خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے مقدمہ خارج کرتے ہوئے واضح کیا کہ تفتیش جاری ہے اور حقائق کی روشنی میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔