شارجہ میں 6 دن کی بچی کے دانت نکل آئے، ڈاکٹروں نے نایاب کیس قرار دے دیا

شارجہ میں 6 دن کی بچی کے دانت نکل آئے، ڈاکٹروں نے نایاب کیس قرار دے دیا

شارجہ میں ایک نوزائیدہ بچی مہرا عبد الرحمٰن کے پیدائش کے صرف 6 دن بعد دانت ظاہر ہونے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جسے ڈاکٹروں نے ایک نایاب طبی کیس قرار دیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ ایسے دانتوں کو طبی زبان میں ولادی دانت کہا جاتا ہے، جو پیدائش کے فوراً بعد یا ابتدائی دنوں میں ظاہر ہو جاتے ہیں۔بچی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر وہ بہت خوش اور حیران ہو گئے تھے۔ ان کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ مہرا کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ خوش و خرم ہے۔