کوہ ہندوکش اور افغانستان میں 4.4 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

کوہ ہندوکش اور افغانستان میں 4.4 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

کوہ ہندوکش اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 128 کلومیٹر تھی۔ حکام کے مطابق یہ زلزلہ رات 1 بج کر 4 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھٹکے درمیانے درجے کے تھے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ماہرین کے مطابق گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے سطح زمین پر زلزلے کی شدت نسبتاً کم محسوس ہوئی۔ہندوکش کا علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس سمجھا جاتا ہے، جہاں اکثر درمیانی شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔