استنبول میں 6.2 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

استنبول میں 6.2 شدت کا زلزلہ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی، جس کی وجہ سے اثرات نہایت شدت سے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے فوری بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور بلند عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔مقامی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز نے آفٹر شاکس کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔