29 مئی 2025 کو ایران کے جنوبی علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی تقریباً 27 کلومیٹر تھی۔
یورپی-میڈیٹرینیئن سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے پورے خطے میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں تاکہ ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے اور متاثرین کو مدد فراہم کی جا سکے۔
یہ زلزلہ ایران کے جنوبی علاقے بوشہر کے قریب آیا، جو ملک کا واحد جوہری پاور پلانٹ ہے۔ تاہم، ابھی تک جوہری تنصیبات کو کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ وی او اےزلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اور حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ مقامی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔
Sources