اداکار سہیل سمیر نے پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ صوفیہ احمد سے طلاق کے بارے میں کھول کر بات کی۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ندا یاسر سے گفتگو کے دوران سہیل سمیر نے بتایا کہ وہ اور صوفیہ احمد تقریباً پندرہ سال قبل ملے تھے، مگر ان کا رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور 12 سے 14 سال قبل دونوں علیحدہ ہو گئے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس وقت دوبارہ شادی شدہ ہیں اور ان کی موجودہ بیوی ایک گھریلو خاتون ہیں۔یہ یاد رہے کہ سہیل سمیر نے تقریباً پندرہ سال پہلے نیوز اینکر صوفیہ احمد سے شادی کی تھی، جو اس وقت بیرون ملک رہتی ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
سہیل سمیر نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے کہا کہ کوئی بھی فیلڈ اچھی یا بری نہیں ہوتی، بلکہ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ خود کیسے ہیں۔ اگر آپ خود اچھے ہوں گے تو سب اچھا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل مشہور ہونے کا معیار بہت عجیب سا ہو گیا ہے، بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے بارے میں منفی بات کی جائے تاکہ وہ وائرل ہوں۔