اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر بات کی

اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر بات کی

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر کھل کر بات کی۔

ثانیہ سعید کی شادی مشہور ڈائریکٹر شاہد شفاعت سے ہوئی تھی، لیکن دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔ اداکارہ نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھا تھا اور اس بارے میں کم ہی بات کی تھی۔ تاہم حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنی طلاق کے بارے میں گفتگو کی۔ثانیہ سعید نے بتایا کہ ان کی اپنے شوہر کے ساتھ بچپن سے دوستی تھی، اور وہ دونوں ایک ساتھ بڑے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شادی میں اولاد نہیں تھی، اور شادی کے دوران اکثر خواتین کو اپنی عزت نفس اور خوابوں پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیحدگی خوش اسلوبی سے ہوئی اور ان کا 35 سال کا ساتھ بہت اچھا گزرا۔

اداکارہ نے فیشن کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ انہیں کبھی بھی فیشن میں زیادہ دلچسپی نہیں رہی، اور ایوارڈ شوز میں بھی وہ اپنے پرانے کپڑے یا والدہ کی ساڑھیاں پہنتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرانے وقتوں میں اداکارائیں زیادہ سادہ ہوتی تھیں۔