سہیل سمیر کی شارٹ فلم کے بولڈ سینز وائرل، صارفین کی تنقید کا سامنا

سہیل سمیر کی شارٹ فلم کے بولڈ سینز وائرل، صارفین کی تنقید کا سامنا

پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار سہیل سمیر کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی شارٹ فلم ’دوسری عورت‘ کے ایک منظر کے سبب سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

 یہ فلم ایک سسپنس تھرلر ہے، مگر اس کی ایک خاص منظر بندی اور مکالموں نے ناظرین کی توجہ مبذول کرائی ہے۔وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سہیل سمیر کو اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سین میں استعمال ہونے والے مکالمے بھی مناسب نہیں تھے اور یہ منظر فلم کے موضوع سے مطابقت نہیں رکھتا۔اداکار اور فلم سازوں کے درمیان اس معاملے پر مختلف رائے پائی جا رہی ہے، تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے سینز اور مکالمے عوام کے جذبات کو مجروح کر سکتے ہیں اور اس نوعیت کی فلموں میں حساس موضوعات کو ذمہ داری سے پیش کرنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے اب تک کسی سرکاری یا فلمی ادارے کی جانب سے وضاحت یا کارروائی سامنے نہیں آئی ہے۔