اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفہ کے بارے میں بات کی

اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفہ کے بارے میں بات کی

پاکستان شوبز کی  اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی، شوبز سے وقفہ اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً سات سال تک میڈیا انڈسٹری سے دور رہیں، جس کی بنیادی وجہ ان کی طلاق، بیٹی کی پیدائش اور ذہنی و جذباتی بحالی تھی۔آمنہ شیخ نے انکشاف کیا کہ اس دوران ان کے اردگرد دباؤ اور منفی ماحول تھا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ان کے خاندان کے افراد موجود تھے اور انہوں نے انہیں سہارا دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سات سالہ وقفے کے دوران انہوں نے خود کو سنبھالنے، اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے اور مستقبل کے فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے کا عزم کیا۔اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ دبئی منتقلی کے دوران ان کی ملاقات عمر سے ہوئی، اور دونوں خاندانوں کی رضامندی کے بعد انہوں نے باہمی رضا مندی سے شادی کا فیصلہ کیا۔

آمنہ شیخ نے اپنی نجی زندگی کو عوامی سطح پر شیئر نہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، تاکہ اپنی فیملی کو سوشل میڈیا کی توجہ اور غیرضروری بحث سے بچایا جا سکے۔یاد رہے کہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی شادی 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد محب مرزا نے اداکارہ صنم سعید سے شادی کا اعلان کیا۔آمنہ شیخ نے بھی دوسری شادی کر لی ہے، جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ وہ اپنی ذاتی زندگی کو راز رکھنا چاہتی ہیں تاکہ اپنی اور اپنے خاندان کی پرائیویسی کا تحفظ کر سکیں۔