ایس پی شہر بانوکی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات

 تفصیلی جائزہ، پارکنگ ایریاز میں بھی اہلکار تعینات کرنے کی ہدایات، ترجمان
 لاہور (خصوصی رپورٹ) ایس پی ماڈل ٹا ئون شہر بانو نقوی نے ڈویڑن کے مختلف حساس گرجا گھروں کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سرکل افسران اور ایس ایچ اوز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ایس پی بانو نقوی نے موقع پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی کہ حساس گرجا گھروں کے اردگرد پٹرولنگ کو مزید م ئوثر بنایا جائے اور داخلی راستوں پر سخت ناکہ بندی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت کے لیے آنے والے افراد کو مکمل سرچنگ اور کلیئرنس کے بعد ہی اندر جانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرجا گھروں کے اطراف پارکنگ ایریاز میں بھی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری نشاندہی کی جا سکے۔ ایس پی ماڈل ٹا ئون کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی ادارے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔