بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا شہر میں داخلہ بند
مال روڈ، جیل روڈ،کینال روڈ،مین بلیوارڈ روڈ پر موٹرسائیکلسٹ کو چلنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی،سخت انفورسمنٹ کا مقصد ریونیو جنریٹ کرنا نہیں ، شہریوں کی زندگیاں بچانا ہے:سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور نے شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کا اعلان کر دیا ہے۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ کوئی موٹرسائیکل سوارشہر میں داخل نہیں ہوگا، مال روڈ، جیل روڈ،کینال روڈ،مین بلیوارڈ روڈ پر موٹرسائیکلسٹ کو چلنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، اس سلسلے میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو شہر کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیاعداد و شمار کے مطابق رواں سال 139 مہلک ٹریفک حادثات میں 96 موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ سر پر لگنے والی چوٹیں اموات کی سب سے بڑی وجہ قرار دی گئی ہیں۔سی ٹی او لاہورسید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ سخت انفورسمنٹ کا مقصد ریونیو جنریٹ کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی زندگیاں بچانا ہے، جان لیوا حادثات میں 73 فیصد موٹرسائیکل سوار شامل ہوتے ہیں، اس لیے ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ضروری ہیلاہور میں رجسٹرڈ 82 لاکھ گاڑیوں میں سے 61 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں ہیں، جو ٹریفک حادثات میں بھی سرفہرست ہیں۔ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے 40 فیصد ہیڈ ٹراما میں کمی ہوئی،مزید کمی لانا ہوگی۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ چالان کے خوف سے نہیں بلکہ اپنی جان کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہنیں، کیونکہ ہیلمٹ اور لین لائن ڈسپلن محفوظ سفر کی ضمانت ہیں۔