لاہور (کرائم رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 11 اور جمعتہ المبارک کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جبکہ لاہور پولیس نے سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی کر دی ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک 1395 سرچ آپریشنز کیے جا چکے ہیں، جن کے دوران 347 مشکوک افراد اور 83 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ مزید کارروائیوں میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 104، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 46 جبکہ منشیات فروشی میں ملوث 22 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔