پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کافیصلہ

اساتذہ کے موبائل فون میں پینک بٹن کی تنصیب سے ہنگامی صورتحال میں فوری مدد ممکن ہوسکے گی
 لاہور(آئی این پی )پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔پنجاب کے اساتذہ کو سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے،اساتذہ کے موبائل فون میں پینک بٹن کی تنصیب سے ہنگامی صورتحال میں فوری مدد ممکن ہوسکے گی۔ پولیس سیف سٹی اورہوم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ ایکشن سکیورٹی پلان پر تیزی سے عملدرآمدشروع کردیاہے۔لاہور سمیت ایک لاکھ 82ہزار سے زائد اساتذہ پینک بٹن سہولت سے مستفید ہونے لگے ہیں،صوبے بھر کے 3لاکھ سے زائد اساتذہ کو سیف سٹی نیٹ ورک سے جوڑنے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔آئندہ چند ماہ میں تمام اساتذہ کو جدید سکیورٹی سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا