میٹرو ٹرین: چینی ماہرین کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے پی سی ون جمع

لاہور ( کرائم رپورٹر) محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ڈپو اور سٹیبلنگ یارڈ میں تعینات چینی ماہرین کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے لئے پی سی ون پنجاب حکومت کو جمع کر ا دیا ۔ سکیورٹی انتظامات کی تجدید کیلئے منصوبہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ارسال کر دیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق، یہ منصوبہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کے تحت پیش کیا گیا۔