گڑھی شاہو ،راوی روڈ و دیگر علاقوں میں 5شہریوں سے ڈکیتی

ڈاکوؤں نے عبادالرحمن سیڈیڑھ لاکھ،بشارت سے 1لاکھ45ہزارنقدی لوٹ لی
 ہنجروال، مزنگ ، ٹبی سٹی سے3 موٹرسائیکلیں ،دیگر علاقوں سے2 گاڑیاں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ڈاکوؤں نے گڑھی شاہو میں عبادالرحمن سے1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں بشارت سے 1لاکھ45ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں عاکف سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں رزاق سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھاؤنی میں مرتضیٰ سے1 لاکھ 10ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ٹاؤن شپ اور لوئرمال سے 2گاڑیاں جبکہ ہنجروال، مزنگ اور ٹبی سٹی سے3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔