ارشد سے 2لاکھ 10ہزار ،تنویر سے پونے 2 لاکھ نقدی لوٹ لی گئی
شیراکوٹ ، ڈیفنس سے 2گاڑیاں ، دیگر مقامات سے 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوئوں نے گڑھی شاہو میں ارشد سے2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں وسیم سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل ،مانگا منڈی میں تنویر سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں وحید سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں عثمان سے1 لاکھ 60ہزار روپے اورموبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ادھر نامعلوم افراد نے شیراکوٹ اور ڈیفنس سے 2گاڑیاں ، اچھرہ ،گلشن اقبال اور سول لا ئنز سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔