لاہور (کرائم رپورٹر) فرخ آباد کے علاقے 12 دری میں واقع ایک سلنڈر شاپ میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ گڑھی شاہو مین بازار میں غریب نواز ہوٹل کے قریب واقع ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی،جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ دوبارہ بھڑک اٹھنے کے خدشے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے ریسکیو کے ترجمان نے کہا کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔