بلاول بھٹو لاہور کے 3 روزہ دورے پر، گورنر ہاؤس میں عوامی ملاقاتیں ممنوع

بلاول بھٹو لاہور کے 3 روزہ دورے پر، گورنر ہاؤس میں عوامی ملاقاتیں ممنوع

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج تین روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔

 دوران قیام، وہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران، پنجاب کی 63 تنظیموں کے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جائیں گے۔ بلاول بھٹو لاہور تنظیم کے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ساتھ ہی، وہ پیپلز پارٹی وسطی اور جنوبی پنجاب کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ بلاول بھٹو پی ایس ایف اور پی وائی یو کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ دوران قیام، لاہور میں عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور یہ ملاقاتیں گورنر ہاؤس میں ہوں گی۔ پنجاب کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتوں اور تنظیموں کے نوٹیفکیشن کی تقریب کے لیے لاہور پہنچنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔