پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے لاہور کا چار روزہ دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران وہ لاہور کی تنظیمی فہرستوں کا بھی جائزہ لیں گے اور لاہور کی صدارت کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ پارٹی کی تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اس دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کریں گے۔