ہلاکتوں کی تفصیلات اکٹھی کرنا مشکل, خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے
دارفور(آئی این پی )سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس اف ) نے ریاست جنوبی کردفان کے کالوگی علاقے میں شہری آبادیوں پر حملے کر کے 46 بچوں سمیت کم از کم 116 افراد قتل کر دیئے۔کالوگی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے الجزیرہ کو بتایا کہ مرنے والوں میں 46بچے بھی شامل ہیں جو اس وقت پری سکول میں موجود تھے، سوڈانی مسلح افواج کے دو فوجی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ آر ایس ایف نے چھوٹے بچوں کے سکول پر حملہ کیا اور اس کے بعد ان شہریوں کو نشانہ بنایا جو جائے وقوعہ پر امداد دینے کے لئے پہنچے تھے۔ذرائع نے کہا کہ شہر کے ہسپتال اور ایک سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا، علاقے میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث ہلاکتوں کی تفصیلات اکٹھی کرنا مشکل ہو رہا ہے، اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔یونیسیف کے سوڈان میں نمائندے شیلیڈن ییٹ نے کہا کہ سکول میں بچوں کا قتل بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بچوں کو کبھی بھی جنگ کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہئے، تمام فریقین فوری طور پر حملے بند کریں اور انسانی امداد کی محفوظ اور آزادانہ رسائی کی اجازت دیں۔سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ کم از کم نو افراد مارے گئے، جن میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں