8 بچوں بھی شامل ، مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا
خرطوم(آئی این پی )سوڈان میں ایک گھر پر ہونے والے ڈرون حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون حملہ سوڈان کے شہر العبید میں ایک گھر پر ہوا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 8 بچوں سمیت 13 افراد شامل ہیں جبکہ مرنے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا رپورٹس کے مطابق نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف )نے یہ حملہ فوج کے زیر کنٹرول علاقے میں کیا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے کشیدگی جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔