سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کا ڈرون حملہ، 8 بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

 ریپڈ سپورٹ فورسز نے شمالی کردفان ریاست کے شہر الراھد کے قریب بے گھر افراد کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا
خرطوم(آئی این پی ) وسطی سوڈان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے امدادی قافلے کو نشانہ بنائے جانے کے ایک دن بعد ریپڈ سپورٹ فورسز نے بے گھر خاندانوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس میں کم از کم 24 افراد مارے گئے جن میں 8 بچے شامل ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈان کی جنگ پر نظر رکھنے والے سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے شمالی کردفان ریاست کے شہر الراھد کے قریب یہ حملہ کیا ہے، یہ گاڑی ان بے گھر افراد کو لے کر جا رہی تھی جو ڈبیکر کے علاقے میں لڑائی کے دوران علاقے سے نکلے تھے، مرنے والوں میں دو شیر خوار شامل ہیں