حملہ شمالی کردفان کے علاقے سوداری کے قریب عام شہریوں سے بھری الصفیہ مارکیٹ میں کیا گیا،حملے کی تصدیق
خرطوم (آئی این پی) سوڈان کے وسطی علاقے میں ایک مصروف بازار پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کے گروپ ایمرجینسی لائرز اس حملے کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی کردفان کے علاقے سوداری کے قریب الصفیہ مارکیٹ میں کیا گیا، جو اس وقت عام شہریوں سے بھری ہوئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں