کراچی (آئی این پی )کراچی کی آئی آئی چندریگر روڈ پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر دو افراد کی جان لے لی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اس حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوئے جن کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی بھی شناخت کا عمل جاری ہے اور دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔