کراچی، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم راہگیر جاں بحق

کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے ناتھا خان پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایمبولینس کے ذریعے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جناح اسپتال)  منتقل کر دی۔ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے راہگیر کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ٹکر مارنے والی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کے بارے میں بھی فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جاں بحق شخص کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔