گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق

حادثہ سبزی منڈی کے قریب ہوا، 35سالہ نسیم اور 12سالہ ضمام موقع پر چل بسے، پولیس کارروائی شروع
لاہور، کاہنہ(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں سبزی منڈی کے قریب گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ واقعات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم تیزرفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس سے موٹرسائیکل سوار 35سالہ نسیم اور اس کا 12سالہ بیٹا ضمام موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔